Total Pageviews
Sunday, 5 February 2012
Friday, 3 February 2012
رشوتیں
رشوتیں
سفارشیں
بکتے ہوے ضمیر
حق مارتےخاص لوگ
رسوائیاں
محرومیاں
بانٹتے
جب
زندگی کی دوڑ میں
آگے نکلتے جاتے ہیں
قسمت ان عام سے
لوگوں پر مسکراتی ہے
اور اپنا دامن
خواص کی جھولی میں
ڈال دیتی ہے
اپنی منہ مانگی قیمت
وصول کر کے....
اور یہ عام لوگ
اپنی قسمت مفت میں
ڈھونڈتے زندگی سے گزر جاتے ہیں
بہت سی
تسلیاں
دلاسے
لے کر......
Subscribe to:
Posts (Atom)